مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کےسامنے سکھوں اور کشمیریوں نے مظاہرہ کیا ہے۔ نریندر مودی کےحامی بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا ۔نریندر مودی کی آمد پر کشمیری اور سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے۔ اس موقع پر نریندر مودی کے حامی بھی وہاں جمع تھے۔ مودی کے حامیوں اور مخالفین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دونوں گروپوں میں تصادم کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔
مہر نیوز/30 ستمبر/ 2014 ء :ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کےسامنے سکھوں اور کشمیریوں نے مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1841519
آپ کا تبصرہ