2 جولائی، 2014، 4:17 PM

افغانستان

کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے میں 8 اہلکار ہلاک

کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے میں 8 اہلکار ہلاک

مہر نیوز/ 2 جولائی / 2014 ء :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 8 افسران ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 8 افسران ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں جنرل ظاہر اعظمی سمیت فضائیہ کے 8 افسران ہلاک اور13 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

News ID 1837854

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha