24 جون، 2014، 11:24 AM

امریکہ

امریکہ کا دفاعی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی

مہر نیوز/ 24 جون / 2014 ء : امریکہنے پہلی بار میزائل ڈیفنس سسٹم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہنے پہلی بار میزائل ڈیفنس سسٹم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیارکرنے کی ذمہ دار بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سسٹم نے پہلی بار ایک مصنوعی میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔مذکورہ پروگرام 1999ء میں شروع کیا گیا تھا جس کے بعد 2004ء میں اسے اپ گریڈ کیا گیا لیکن گزشتہ دس برسوں میں 8میں سے 5ٹیسٹ ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔میزائل ڈیفنس سسٹم کا مقصد دشمن ممالک کی جانب سے امریکہ پر داغے جانے والے لانگ رینج میزائل کو راستے میں ہی ناکارہ بنانا ہے۔

News ID 1837517

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha