6 جون، 2014، 12:27 PM

پاکستان

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سمیت 60 سیاستدانوں کے نام اشتہارمیں شائع

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سمیت 60 سیاستدانوں کے نام  اشتہارمیں شائع

مہر نیوز/ 6 جون / 2014 ء : پاکستان کے ہائی کورٹ کے حکم پر بیرون ملک اثاثہ کیس میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف،شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت ملک کے 60 سیاستدانوں کی عدالت طلبی کا اشتہاراخبار میں شائع کرادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ہائی کورٹ کے حکم پر بیرون ملک اثاثہ کیس میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف،شہباز شریف ،  بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت ملک کے 60 سیاستدانوں کی عدالت طلبی کا اشتہار اخبار میں شائع کرادیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقامی اخبار میں شائع کرائے گئے اشتہار میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، چوہدری شجاعت حسین ،شیخ رشید احمد،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، پرویز مشرف، جاوید ہاشمی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورسردارایازصادق سمیت 60 سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے نام درج ہیں۔اخبار میں کہا گیا ہے کہ 20 جون کو یہ تمام لوگ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد خان کے حکم پر ہر صورت میں بیرون ملک اپنے اثاثوں سے متعلق جواب داخل کروائیں۔ بصورت دیگر عدالت عالیہ اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ان سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو نوٹس جاری کئے تھے تاہم عدالتی نوٹس وصول کرنے سے معذرت کر لی جبکہ بعض نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیاتھا، جس پر گزشتہ سماعت میں عدالت عالیہ نے ان کے نام اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1836809

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha