3 جولائی، 2017، 4:52 PM

اسحاق ڈار نے عمران خان کو ٹیکس چور اور جواری قراردیدیا

اسحاق ڈار نے عمران خان کو ٹیکس چور اور جواری قراردیدیا

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں اور انھیں نواز شریف کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں اور انھیں نواز شریف کے خلاف بات کرنے کا حق نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں وزیر خزانہ سے حدیبیہ پیپرز ملز اور ان کے بیان حلفی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر ڈرپوک آدمی ہیں، یہ تو اپنی شادی کے معاملات بھی چھپاتے ہیں ، وہ کس منہ سے نوازشریف کے خلاف 62 اور 63 کا کیس کرتے ہیں، انہوں نے عطیات کی رقم سے جوا کھیلا، وہ آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں۔

News ID 1873608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha