مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 54 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور حکام پاکستانی پارلیمنٹرینز کو ٹیکس چور سمجھتے ہیں۔ 6 جنوری تک صرف 312 ممبران تھے جو ٹیکس دے رہے تھے لیکن ہم نے کوشش کرکے 31 جنوری تک تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو این ٹی این نمبر دے دیا، اب قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے صرف 40 ارکان کی جانب سے ٹیکس ادائیگی نہیں کی گئی ان سے بھی رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، پچھلے 5 سال میں ٹیکسوں میں اضافہ کی شرح اوسط 3 فیصد تھی جسے گزشتہ 7 ماہ میں 17 فیصد پر لے آئے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 54 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
مہر نیوز/ 27 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 54 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
News ID 1833736
آپ کا تبصرہ