مہر خبررساں ایجنسی نے عرب اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہور اولمرٹ کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کے الزام میں 6 برس قید کی سزا سنادی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تل ابیب کی ایک مقامی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ 68 سالہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم کے میئر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اپارٹمنٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر اور ایک دوسرے پراجیکٹ میں 17 ہزار ڈالرز کی بد عنوانی کی۔ ایہود اولمرٹ کرپشن پر جیل کی سزا کاٹنے والے پہلے یہودی وزیراعظم ہوں گے۔واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006 سے 2009 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اور انھیں کرپشن کے الزامات کے باعث شدید دباؤ پر وزارت سے استعفی دینا پڑا تھا
آپ کا تبصرہ