23 اپریل، 2014، 5:05 PM

وزیر دفاع جنرل دہقان

ایرانی مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں

ایرانی مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں

مہر نیوز/ 23 اپریل / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سربراہی اور کمانڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل حسین دھقان نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سربراہی اور کمانڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع نے مسلح افواج کے ایک ٹریننگ کالج کے دورے کے دوران  کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا دنیا میں ایک اہم اور ممتاز مقام ہے ایرانی افواج دنیا کے پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ ایمان کے ہتھیا ر سے بھی مسلح ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 36 سال کے دوران ایرانی قوم نے اسلام اور انقلاب کی حفاظت کے لئے گرانقدر شہیدوں کو پیش کیا ہے اور آئندہ بھی ایرانی قوم انقلاب اور اسلام کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگي۔

News ID 1835368

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha