13 مارچ، 2014، 11:19 AM

بنگلور

بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے انکار کردیا

بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے انکار کردیا

مہر نیوز/ 13 مارچ / 2014 ء :ہندوستان کے شہر بنگلور میں شادی کی تقریب میں بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر بنگلور میں شادی کی تقریب میں بریانی پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بنگلور میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہا والوں کی جانب سے کھانے میں مٹن بریانی کی فرمائش کی گئی لیکن جب دلہا والے بارات لے کر پہنچے تو مہمانوں کی تواضع مٹن کی جگہ چکن بریانی سے کی گئی جس پر دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، دونوں جانب سے خاندان کی با اثر شخصیات نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب معاملے کا کوئی حل نہ نکلا تو دلہن نے غصے میں آکر شادی سے ہی انکار کر دیا۔دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکے کو اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، میرے گھر والوں کو بھی لڑکے کے کردار پر شک تھا۔

News ID 1834193

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha