16 فروری، 2014، 2:10 PM

جواد ظریف

امریکی حکام کے غیر منطقی بیانات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں

امریکی حکام کے غیر منطقی بیانات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں

مہر نیوز/ 16 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حکام کے بیانات کو کہنہ ، غیر منطقی اور تکراری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے بیانات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں کوئی جدید اور تازہ بات نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  جواد ظریف نے امریکی حکام کے بیانات کو کہنہ ، غیر منطقی اور تکراری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے بیانات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں کوئی جدید اور تازہ بات نہیں ہے۔ جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے ایران کے خلاف توہین آمیز بیانات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں   امریکی حکام کی باتیں اور بیانات تازہ اور جدید نہیں ہیں بلکہ ایران کے خلاف  گذشتہ 35 برس میں امریکی حکام  نے بہت کچھ کہا ہے اور  ایران کے بارے میں ان کی یہ  غیر منطقی باتیں جدید اور تازہ نہیں ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی حکام اور قوم  نے کبھی بھی امریکی حکام کی ان غیر منطقی باتوں کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی کبھی قبول کریں گے کیونکہ امریکی حکام کے غیر منطقی اطہارات کی ایران کی نظر میں کوئي حیثیت اور وقعت نہیں ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی غیر منطقی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں  دینی چاہیے ۔

News ID 1833357

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha