31 دسمبر، 2013، 3:16 PM

اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کو رہاکردیا

اسرائیل نے 26 فلسطینی قیدیوں کو رہاکردیا

مہر نیوز/31 دسمبر /2013ء: اسرائیلی حکام نے 26 فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ کو ایک معاہدے کے تحت رہا کر دیا تاکہ براہِ راست امن مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے 26 فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ کو ایک معاہدے کے تحت رہا کر دیا تاکہ براہِ راست امن مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔ اسرائیلی حکومت نے ان قیدیوں کی رہائی کی منظوری سینیچر کو دی تھی مگر ان کی رہائی میں 48 گھنٹوں کی تاخیر کی گئی۔ ان قیدیوں نے 1993 سے قبل قتل یا اقدام قتل جیسے جرائم کیے تھے اور یہ 19 سے 28 سال کی جیل کاٹ چکے تھے۔ یہ ان 104 قیدیوں کی تیسرا حصہ ہیں جنہیں آزاد کیے جانے کی اسرائیل نے یقین دہانی کروائی تھی۔قیدیوں کی وطن واپسی پر فلسطینیوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور سیاسی رہنماوٴں نے رہا ہونے والے قیدیوں سے ملاقات کی اور شہدا کے مزار پر پھول چڑھائے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 26 قیدیوں کو امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ امریکا کی مصالحتی کوششوں کے تحت اسرائیل اور فلسطین درمیان مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پایا تھا۔

News ID 1831856

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha