11 جولائی، 2013، 2:55 PM

امریکہ

ڈورن طیارے کی پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر کامیاب لینڈنگ

ڈورن طیارے کی  پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر کامیاب لینڈنگ

مہر نیوز/11جولائی/2013ء: امریکہ میں ڈورن طیارے نے پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر کامیاب لینڈنگ کی، اس سے قبل ڈرون طیارہ بحری جہاز سے کامیاب پرواز بھی کرچکا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈورن طیارے نے پہلی بار طیارہ بردار بحری جہاز پر کامیاب لینڈنگ کی، اس سے قبل ڈرون طیارہ بحری جہاز سے کامیاب پرواز بھی کرچکا ہے۔  امریکی بحریہ کے ایکس 47 بی ڈرون نے میری لینڈ میں نیول ایئر اسٹیشن سے پرواز کا آغاز کیا ، ڈرون طیارے نے ورجینیا کے ساحل کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج بش پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔ امریکی نیوی کے حکام نے اس تجربے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

News ID 1824802

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha