مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزیر دفاع موشہ یعلون نے کہا ہے کہ روس کے ایس 300 میزائلوں کوشام پہنچنے سے پہلے تباہ کردیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایس 300 میزائل اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں لہذا ان میزائلوں کو شام پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ روس نے ابھی تک اس قرارداد پر عمل نہیں کیا لیکن عمل کی صورت میں ان میزائلوں کو شام پہنچنےسے پہلے ہی اسرائيل تباہ کردےگا۔
مہر نیوز/28 مئی /2013ء:اسرائيل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کے ایس 300 میزائلوں کوشام پہنچنے سے پہلے تباہ کردیں گے۔
News ID 1822607
آپ کا تبصرہ