مہر خبررساں ایجنسی نے العہد سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر دفاع جاسم الفریج نے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سعودی عرب سے وابستہ سلفی وہابی درحقیقت اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث ہیں۔ سلفی وہابی دہشت گرد عملی طور پر ابو جہل و ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام فلسطین اور اسلامی مقاومت کی حمایت اور امریکہ اور اسرائيل کی مخالفت کا تاوان ادا کررہا ہے۔ شامی وزیر دفاع نے کہا کہ شام پر اسرائيل کا حالیہ حملہ دہشت گردوں کے پست حوصلوں کو بلند کرنے کے لئے تھا۔جس کے پیچھے امریکہ، ترکی، سعودی عرب اور قطر کی رضامندی شامل تھی۔
مہر نیوز/9 مئی /2013ء:شام کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سعودی عرب سے وابستہ سلفی وہابی اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث ہیں۔ سلفی وہابی دہشت گرد عملی طور پر ابو جہل و ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
News ID 1821498
آپ کا تبصرہ