15 اپریل، 2017، 9:08 AM

ترکی، سعودی عرب اور قطر کی طرف سے دہشت گردوں کی مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری

ترکی، سعودی عرب اور قطر کی طرف سے دہشت گردوں کی مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری

شام کے صدر کی مشیر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر پھر حملہ کیا تو اس سے جنیوا مذاکرات پیچیدہ ہوجائیں گے جبکہ علاقہ میں امریکی اتحادی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی کی جانب سے وہابی دہشت گردوں کی مدد اور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر کی مشیربثینہ شعبان  نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر پھر حملہ کیا تو اس سے جنیوا مذاکرات پیچیدہ ہوجائیں گے جبکہ علاقہ میں امریکی اتحادی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی کی جانب سے وہابی دہشت گردوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔شامی صدر کی مشیر نے کہا کہ امریکہ کا شام پر میزائل حملہ خطرناک اور اشتعال انگیز تھا ، اگر امریکہ نے شام کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اس صورت میں جنیوا مذاکرات پچیدہ ہوجائیں گے۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی جانب سے وہابی دہشت گردوں کیم دد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کو تباہ کرنے اور شامی عوام کے لئۓ مشکلات کھڑی کرنے میں سعودی عرب، ترکی اور قطر کا اہم کردار ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، ترکی اور قطر ، امریکی شیطانی محور کا حصہ ہیں۔

News ID 1871808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha