مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر کی سیاسی مشیر بثینہ شعبان نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے زوال کو قریب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور اس کے اتحادی پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔ شامی صدر کی مشیر نے کہا کہ شام کے اتحادی روس، ایران اور حزب اللہ لبنان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں اور انھوں نے مشترکہ طور پر امریکہ، سعودی عرب، ترکی ، اسرائيل اور قطر کے پروردہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ الشعیرات پر امریکی میزائل حملہ فوج حملے سے زیادہ سیاسی حملہ تھا۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ روس شام کا قبل قدر اور قابل اطمینان اتحادی ہے اور روس ، امریکہ کو شام پرمزید حملہ کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا زوال قریب ہے جبکہ شام کے اتحادی ممالک پہلے سے کہیں زیادہ قوی اور مضبوط ہوگئے ہیں۔
شام کے صدر کی سیاسی مشیر نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے زوال کو قریب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور اس کے اتحادی پہلے سے کہیں زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔
News ID 1871920
آپ کا تبصرہ