مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں طالبان سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص درگاہ کے اندر ایک تھیلا رکھ کر فرار ہوا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ذرائع کے مطابق زیارتگاہوں اور مسجدوں پر اکثر سلفی وہابی طالبان بم دھماکے کرتے رہتے ہیں۔سلفی وہابی دہشت گرد مسلمانوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرنا جائز سمجھتے ہیں۔
پاکستان
پاکستان کے علاقہ شکار پور میں زیارتگاہ پر طالبان کےحملے میں 3 افراد جاں بحق
مہرنیوز۔25 فروری 2013ء: پاکستان کے علاقہ شکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں طالبان سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1817863
آپ کا تبصرہ