23 فروری، 2013، 12:33 PM

روس

امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے

امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے

مہرنیوز۔23 فروری 2013ء: روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 53بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 53بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 53 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روس نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد کی تجویز پیش کی تھی ۔

News ID 1817683

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha