مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نےگوجرانوالہ میں کھانسی کا شربت پینے سے دس افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کو گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے کھانسی کا شربت کا نشہ کرنے والے انیس افراد کو خراب حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے دس ہلاک ہوگئے طبی حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد نے مقررہ مقدار سے زیادہ شربت بغرضِ نشہ پیا اور یہی ان کی ہلاکت کی وجہ بنی واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ ماہ اسی قسم کے ایک واقعہ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نےگوجرانوالہ میں کھانسی کا شربت پینے سے دس افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
News ID 1777739
آپ کا تبصرہ