16 دسمبر، 2012، 1:19 PM

جاپان

جاپان میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

جاپان میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

مہر نیوز/ 16 دسمبر/ 2012ء: جاپان میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولنگ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جس کے ساتھ ہی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ انتخابات سے پہلے امید کی جارہی ہے ، کہ اپوزیشن کی قدامت پسند جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ موجودہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اگست 2009 میں الیکشن جیت کر اقتدار میں آئی تھی ۔

News ID 1767480

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha