8 مئی، 2012، 6:18 PM

ہندوستان نے ایران سے تیل نہ خریدنے کی امریکی درخواست کو رد کردیا ہے

ہندوستان نے ایران سے تیل نہ خریدنے کی امریکی درخواست کو رد کردیا ہے

مہر نیوز-8 مئی 2012ء: امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان نے ایران سے تیل نہ خریدنے کی امریکی درخواست کو رد کردیا ہے ہندوستان کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کو ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کی انرجی کو پورا کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان نے ایران سے تیل نہ خریدنے کی امریکی درخواست کو رد کردیا ہے ہندوستان کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کو ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہندوستان کی انرجی کو پورا کرنے والا ایک اہم ملک ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے صاف اور شفاف الفاظ میں کہا کہ ہندوستان ،ایران سے تیل کی خرید کو کم نہیں کرسکتا کیونکہ ایران ہندوستان کی انرجی کو پورا کرنے والا ایک اہم اور کلیدی ملک ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کوبڑھانے کے لئے ہندوستان سے درخواست کی کہ وہ ایران سے تیل کی خرید کم کرے لیکن ہندوستان نے امریکی وزیر خارجہ کی اس درخواست کو ٹھکرا دیا ہے امریکہ نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف امریکی درخواست قبول نہ کی تو امریکہ ہندوستان کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرےگا۔

News ID 1597403

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha