مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تیونس کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔صالحی نے ہفتہ گذشتہ مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیر کے دن تیونس کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور تیونس کے باہمی روابط اچھی سطح پر ہیں۔ صالحی کا کہنا ہے کہ ایران اور تیونس کے مستقبل میں روابط درخشاں ہیں۔تیونس کے ڈکٹیٹر بن علی کے زوال کے بعد کسی اعلی ایرانی سفارتکار کا تیونس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
مہر نیوز- 22 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کل ایک وفد کے ہمراہ تیونس کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
News ID 1583389
آپ کا تبصرہ