مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بنوں کے علاقہ سيدآباد ميں 200 کے تنازع پر دو گروپوں ميں فائرنگ کے نتيجے ميں تين افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان پوليس کے مطابق بنوں کے علاقہ سيدآباد تھانہ صدر ميں دو گروپوں ميں دوسو روپے کے معمولي تنازع پر تکرار کے بعد فائرنگ کے نتيجے ميں تين افراد شديد زخمي ہوئے تاہم وہ اسپتال جانے سے قبل راستے ہي ميں دم توڑ گئے پوليس کے مطابق ہلاک ہونے والوں ميں دو بھائي اور ايک پوليس اہلکار شامل ہے.
مہر نیوز- 1 اپریل 2012ء: پاکستان میں بنوں کے علاقہ سيدآباد ميں 200 کے تنازع پر دو گروپوں ميں فائرنگ کے نتيجے ميں تين افراد ہلاک ہوگئے ہیں.
News ID 1566626
آپ کا تبصرہ