10 فروری، 2012، 9:23 PM

یمن

یمن میں بیداری اسلامی کا فوٹو، سن 2011 کا بہترین فوٹو

یمن میں بیداری اسلامی کا فوٹو، سن 2011 کا بہترین فوٹو

مہر نیوز-10 فروری 2012ء: یمن میں سابق ڈکٹیٹر صدر عبد اللہ صالح کے خلاف مظاہرے میں زخمی شخص کا فوٹو 2011 کا بہترین فوٹو قرار پایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخـار القدس العربی کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ یمن میں سابق ڈکٹیٹر صدر عبد اللہ صالح کے خلاف مظاہرے میں  زخمی شخص کا فوٹو 2011 کا بہترین فوٹو قرار پایا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اخبار نیویارک ٹائمز کے ہسپانوی  نامہ نگار ساموئل آرانڈا یہ فوٹو یمن میں اس وقت  لیا تھا جب ایک خآتون نے ایک زخمی کو اپنی آغوش میں لے رکھا تھا۔ اس فوٹو کو 2011 کا سب سے  بڑا انعام دیا گیا ہے۔ یہ فوٹو یمن مظاہرین سے متعلق ہے جو عبد اللہ صالح کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے تھے۔

News ID 1530946

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha