29 جنوری، 2012، 2:13 PM

افغانستان

افغانستان ميں مزید تين امريکي فوجي ہلاک

افغانستان ميں مزید تين امريکي فوجي ہلاک

مہر نیوز-29 جنوری 2012ء: افغانستان ميں دو بم دھماکوں ميں مزیدتين امريکي فوجي ہلاک ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان ميں دو بم دھماکوں ميں مزیدتين امريکي فوجي ہلاک ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق جنوبي افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع ميوند ميں دو طاقتور بم دھماکے ہوئے. يہ دھماکے ايک گاؤں کے قريب ہوئے اور اس وقت امريکي فوجي قافلہ علاقہ سے گزر رہا تھا. افغان ذرائع ابلاغ نے طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتايا ہے کہ واقعہ ميں چار امريکي فوجي ہلاک ہوگئے تاہم آزادانہ ذرائع کے مطابق تين امريکي فوجيوں کي ہلاکت کي تصديق کي گئي ہے. افغانستان ميں گزشتہ برس کے دوران 566 اتحادي فوجي ہلاک ہوگئے تھے جبکہ رواں سال تشدد کے واقعات ميں ہلاک ہونے والے فوجيوں کي تعداد 33 سے بڑھ گئی ہے.

News ID 1519914

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha