مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم اسابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں کل رات قبطی عیسائیوں اور فوج کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 24 افراد ہلاک جبکہ 224 زخمی ہوگئے ہیں،جس کے بعد قاہرہ میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔جب کہ مصری کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک احتجاج کے دوران سکیورٹی اور قبطی عیسائیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین سڑکوں پر گاڑیاں جلانے کے علاوہ سرکاری عمارتوں کو بھی آگ لگا رہے ہیں حکومت نے قاہرہ میں کرفیو نافذ کردیا ہے ذرائع کے مطابق مصر میں ہونے والی حالیہ بد امنی کے پیچھے امریکہ اور اسرائيل کا ہاتھ ہے۔ امریکہ و اسرائيل مصر میں بحران پیدا کرکے مصری انقلاب کا رخ کسی دوسری طرف موڑنا چاہتے ہیں۔
مہر نیوز- 10اکتوبر2011ء: مصر میں کل رات ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 24 افراد ہلاک جبکہ 224 زخمی ہوگئے ہیں،جس کے بعد قاہرہ میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔
News ID 1428931
آپ کا تبصرہ