15 اپریل، 2011، 2:35 PM

سہ فریقی اجلاس

ایران ، ترکی اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس کل منعقد ہوگا

ایران ، ترکی اور آذربائیجان کا  سہ فریقی اجلاس کل منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اور آذربائیجان کاسہ فریقی اجلاس کل ایران کے شہر ارومیہ میں منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  ، ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار محمد یارف کی موجودگی میں  سہ فریقی اجلاس کل ایران کے شہر ارومیہ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی سرحرد کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی فروغ کی راہوں پر غور کیا جائےگا۔

News ID 1289228

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha