9 جنوری، 2011، 1:35 PM

امریکہ

امریکی ریاست ایریزونامیں جج سمیت پانچ افراد ہلا ک متعدد زخمی

امریکی ریاست ایریزونامیں جج سمیت پانچ افراد ہلا ک متعدد زخمی

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں فائرنگ سے فیڈرل جج سمیت پانچ افراد ہلا ک اور کئی زخمی ہوگئے ۔جن میں خاتون رکن کانگریس گیبرئیل گفرڈز بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں فائرنگ سے فیڈرل جج سمیت پانچ افراد ہلا ک اور کئی زخمی ہوگئے ۔جن میں خاتون رکن کانگریس گیبرئیل گفرڈز بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایریززونا کے شہر ٹکسن میں ایک اجلاس کے دوران فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں فیڈرل جج جان رول سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ موقع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں جج جان رول بھی شامل ہیں تاہم خاتون رکن کانگریس شدید زخمی ہیں،انھوں نے اس واقعہ کو ایک ناقابل بیان المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہلاک ہونے والوں میں9 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایف بی آئی فائرنگ کی واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔گیبرئیل گفرڈز ایریزونا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن ہیں اوردوسری مرتبہ رکن کانگریس منتخب ہوئی ہیں ۔

News ID 1228132

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha