14 دسمبر، 2010، 12:18 PM

پاکستان

مہمند ایجنسی میںطالبان شدت پسندوں کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

مہمند ایجنسی میںطالبان شدت پسندوں کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئےہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار کے علاقے شاتی کنڈؤ میں سیکیورٹی فورسز کی سجاد چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تاہم مزید کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

News ID 1210556

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha