مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرملتان میں نشتر اسپتال میں زیر علاج اور موت کی سزا پانے والا قیدی پولیس والےکو بیڈ کے ساتھ ہتھکڑی لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ قید کو سنگين جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے ملتان نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر 28 کے قیدی سیل میں دو روز قبل فیاض نامی قیدی کو ٹانگ میں فریکچر ہونے کی بنا پر ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ سے لایا گیا تھا، جس کی نگرانی کیلئے ایک سب انسپکٹر اور تین پولیس کانسٹیبلز ڈیوٹی پر مامور کئے گئے تھے، جن میں سے دو پولیس اہلکار اور ایک سب انسپکٹر کھانا کھانے کیلئے گئے تو موقع پر موجود پولیس اہلکار ریاض عرف رضی کو سزائے موت کے قیدی نے اپنی ہتھکڑی بیڈ کے ساتھ لگا دی اور فرار ہو گیا۔ قید کے فرار کے بعد موقع پر مقامی ایس پی اور دیگر حکام پہنچ گئے ہیں پولیس اہلکار ریاض کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے شہرملتان میں نشتر اسپتال میں زیر علاج اور موت کی سزا پانے والا قیدی پولیس والےکو بیڈ کے ساتھ ہتھکڑی لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
News ID 1193574
آپ کا تبصرہ