9 جون، 2010، 4:54 PM

ایٹمی ایجنسی

تہران اعلامیہ کے بارے میں فرانس، روس اور امریکہ کے خطوط موصول ہوگئے ہیں

تہران اعلامیہ کے بارے میں فرانس، روس اور امریکہ کے خطوط موصول ہوگئے ہیں

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران اعلامیہ اور تہران کے جوہری تحقیقاتی ریئکٹر کے لئے اندھن فراہم کرنےکے بارے میں فرانس، روس اور امریکہ کے خطوط موصول ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانو نے اعلان کیا ہے کہ تہران اعلامیہ اور تہران کے جوہری تحقیقاتی ری ایکٹر کے لئے ایندھن فراہم کرنےکے بارے میں فرانس، روس اور امریکہ کا خط موصول ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان تینوں ممالک کے خطوط ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے کے ذریعہ ایرانی حکومت کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران ، ترکی اور برازیل نے تہران میں ایران کے ایٹمی موضوع کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت ایران کم افزودہ  یورینیم ترکی کے حوالے کرےگا اور اس کے بدلے میں ایران کو تہران کے ایٹمی ری ایکٹر کے لئے بیس فیصد افزودہ یورنیم دی جائے گی اور اسطرح ایران کا ایٹمی معاملہ حل ہوجائے گا لیکن امریکہ اور مغربی ممالک اس معاہدے کی مخالفت کرکے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1098098

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha