مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کل کاشان میں گاڑي بنانے کے ایک کارخانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ کا دنیا میں بھیانک چہرہ تبدیل کرنے کے لئے اوبامہ کے پاس تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے۔ ایران کے بےباک اور شجاع صدر نے کہا کہ تہران کو تنہا کرنے کی امریکہ کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ اب ایرانی قوم انھیں تنہا کرکے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دے گی۔ صدراحمدی نژاد نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ ایران کے بغیر وہ مشرق وسطیٰ میں کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے سامنے دشمن ٹک نہیں سکتے صدر نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایرانی عوام کی ترقی دشمن کو اچھی نہیں لگتی لہذا دشمن ایرانی قوم کے خلاف نئي سازشوں میں مصروف ہے لیکن ایرانی عوام دشمن کے تمام ناپاک عزآئم کو خاک میں ملادیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ کا دنیا میں بھیانک چہرہ تبدیل کرنے کے لئے اوبامہ کے پاس تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔
News ID 1080177
آپ کا تبصرہ