مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ صلح اور امن کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنگ روکنے کا ایک ہی راہ حل ہے۔ وہ یہ ہے کہ دشمن اپنی جارحیت بند کرے اور دہشت گرد صہیونی حکومت مستقبل میں ایران کے خلاف کسی قسم کی تخریبی کاروائی نہ کرنے کی ضمانت دے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دشمن کو سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ