مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں ايك عوامي جلسے سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران كي دلير عوام انقلاب اسلامي كے دشمنوں كے ناپاك عزائم كو كامياب نہيں ہونے دے گي انھوں نے كہا كہ انقلاب اسلامي كے دشمن جب ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كوسياسي دباؤ اور قراردادوں كے ذريعے نہيں روك سكے تو انہوں نے اپنے منصوبوں ميں تبديلي كركے ايراني حكومت و عوام كے درميان اختلاف پيدا كرنے كي كوششيں شروع كردي ہيں صدر نے كہا كہ ہمارے غيور اور بہادر عوام دشمنان اسلام كے ناپاك عزائم كو خاك ميں ملانے كے لئے متحد ہيں اور وہ ترقي اور پيشرفت كي شاہراہ پر گامزن ہيں صدر نے كہا كہ دشمن ايران كے ايٹمي ہتھياروں سے نہيں بلكہ علمي پيش رفت سے ہراساں ہے كيونكہ اسے معلوم ہے كہ ايراني عوام كاايٹمي ہتھياروں پر ايمان نہيں ہے
صدر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں ايك عوامي جلسے سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ
ايران كي دلير عوام انقلاب اسلامي كے دشمنوں كے ناپاك عزائم كو كامياب نہيں ہونے دے گي
انقلاب اسلامي كے دشمن جب ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كوسياسي دباؤ اور قراردادوں كے ذريعے نہيں روك سكے تو انہوں نے اپنے منصوبوں ميں تبديلي كركے ايراني حكومت و عوام كے درميان اختلاف پيدا كرنے كي كوششيں شروع كردي ہيں
News ID 303530
آپ کا تبصرہ