7 اکتوبر، 2009، 1:16 PM

کشمیر

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف مقامات پر فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے مختلف واقعات میں ایک کمانڈر سمیت چھ علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف مقامات پر فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے مختلف واقعات میں ایک کمانڈر سمیت چھ علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ علیحدگی پسندوں کے حملوں میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران ہندوستانی فوج نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا ہے اور تصادم کے دوران فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش کے لیے خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جموں صوبہ کے ڈوڈہ اور ادھم پور اضلاع میں دو الگ الگ واقعات میں فوج نے لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت دو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اُدھر شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبہ میں منگل کی رات الگ الگ مقامات پر تصادم میں فوج نے تین شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے بعد ہندواڑہ کے ستکوجی اور بہری پورہ جنگلی خطوں میں فوج نے تلاشی مہم شروع کردی ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔
News ID 960450

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha