9 جون، 2008، 4:39 PM

افغانستان

افغانستان میں 5 پولیس اہلکار اور 3 طالبان ہلاک

افغانستان میں 5 پولیس اہلکار اور 3 طالبان ہلاک

جنوبی افغانستان میں تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس کمانڈر سمیت 5 پولیس اہلکار اور 3 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس کمانڈر سمیت 5 پولیس اہلکار اور 3 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی صوبہ غزنی کے ڈپٹی پولیس کمانڈر محمد زمان نے بتایا کہ پولیس کمانڈر عبدالقیوم ضلع رشدان کے دور افتادہ علاقہ سے واپس آ رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجہ میں پولیس کمانڈر اور ان کے دو محافظین ہلاک ہو گئے۔ دھماکہ سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وسطی صوبہ غور میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار اور تین طالبان ہلاک ہو گئے۔ یہ جھڑپ طالبان کی جانب سے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد شروع ہوئی۔ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار اور چھ حملہ آور زخمی  بھی ہوئے ہیں ۔

 

News ID 696469

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha