مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوگئےہیں۔
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس روسی دارالحکومت ماسکو میں نومنتخب روسی صدر دمتری مدویدوف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابرٹ گیٹس کی روس کے صدرولادی میر پوٹن ، وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع اینا ٹولی سرگیوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ امریکی وزیر دفاع ماسکو میں دو روز تک قیام کریں گے جس کا مقصد میزائل دفاع پروگرام کی یورپ میں تنصیب کے حوالے سے امریکہ اور روس میں پیدا شدہ کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ادھرامریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس بھی جلد ماسکو کا دورہ متوقع ہے۔
آپ کا تبصرہ