15 نومبر، 2007، 3:46 PM

خود کشی کا رجحان

امریکی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے

امریکی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عراق سے وطن واپس جانے والے امریکی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے امریکی ٹی وی " سی بی ایس "  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں عراق سے امریکہ واپس آنے والے امریکی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل کے سبب خود کشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس سروے کے مطابق ہرہفتے 120 امریکی فوجی خود کشی کررہے ہیں ۔سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق انیس سو پچانوے سے اب تک مجموعی طور پر دوہزار ایک سو چھیانوے فوجیوں نے خود کشی کی ہے ۔امریکہ میں ماہرین نفسیات کا کہنا ہےکہ امریکی فوجیوں میں خود کشی ایک نہایت سنگين مسئلہ ہے اور اس کی وجہ نفسیاتی مسائل ہیں رپورٹ کے مطابق 20 سے 24 سال کے فوجی جوانوں میں خود کشی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے

 

News ID 587079

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha