28 مئی، 2007، 11:30 PM

صدر احمدی نژاد

پرامن جوہری توانائی سے کامل استفادہ کرنے تک جد وجہد جاری رہے گي

پرامن جوہری توانائی سے کامل استفادہ کرنے تک جد وجہد جاری رہے گي

صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے بارے میں منہ بنانے اور دانت نکالنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد نے صوبہ اصفہان میں اپنے صوبائی سفر کے انتیسویں مرحلے میں خمینی شہر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے بارے میں منہ بنانے اور دانت نکالنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا انھوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام سے تشویش کے سامراجی طاقتوں کے دعوے جھوٹے ہیں اور یہ سب عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ہتھکنڈے ہیں صدر نےکہا کہ بڑی طاقتیں جن کے پاس مختلف قسم کے میزائل ، جدید قسم کے بم اور ہزاروں ایٹمی وار ہیڈ ہیں ۔جھوٹ بول رہی ہیں کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے ان کو تشویش ہے صدر نے کہا کہ انھیں ہمارے ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی تشویش نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود نہیں ہیں اور نہ ہی ایران ایٹمی ہتھیاروں پر یقین رکھتا ہے در حقیقت وہ ایٹمی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر ایران کو علمی پیشرفت کے میدان میں روکنا چاہتے ہیں اور ایرانی عوام انھیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے

 

 

News ID 494021

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha