9 جون، 2025، 10:30 AM

جوہری پروگرام، سیاسی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایران

جوہری پروگرام، سیاسی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ایران

ایرانی جوہری ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل پرامن ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اداره برائے جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سیاسی دباؤ کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوگا۔

 قطر کے نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ریڈیو ایکٹیو ادویات سے سالانہ ایک ملین افراد استفادہ کرتے ہیں، ہم عوام کی جان و صحت کو خطرے میں ڈال کر سیاسی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں بے بنیاد رپورٹ جاری کرنے پر ردعمل میں کہا کہ ایٹمی توانائی ایجنسی اور دیگر عالمی ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں کیونکہ وہ امریکی یکطرفہ پالیسیوں کے تابع ہوچکے ہیں۔ اب وہ قوانین کے نہیں بلکہ واشنگٹن کے احکامات کے تابع ہیں۔

اسلامی نے کہا کہ ایران کے پاس کوئی خفیہ یا غیر علانیہ ایٹمی منصوبہ نہیں۔ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہیں جو سب سے زیادہ نگرانی میں ہیں۔ تقریباً 130 انسپکٹرز ایران میں مستقل آتے جاتے رہتے ہیں، ایجنسی کی کیمرے بھی ہمارے مراکز میں نصب ہیں اور اچانک معائنہ بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جو پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ جب نہ کوئی ثبوت ہو، نہ کوئی معقول دلیل، تو ایسی قراردادیں محض سیاسی ہتھکنڈے ہیں۔

ایران کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قانونی اور عالمی معاہدوں کے مطابق اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھیں گے۔ ہمیں اپنے مقصد پر کوئی شک نہیں۔

News ID 1933309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha