مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں پانچ امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے چار امریکی فوجی دیالہ کے صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنے۔دارالحکومت بغداد میں بھی اتوار کو ایک بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو ساتھی زخمی ہوگئے تھے امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عراق میں اب تک مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہزار دو سو چونتیس ہو چکی ہے مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کو عراقی تیل بڑا مہنگا پڑھ رہا ہے
آپ کا تبصرہ