مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے اس شاندار اورعظيم محفل ميں حاضرين سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ حضرت زہراء (س) كے يوم ولادت كو يوم خواتين اور يوم ماں كے نام سے موسوم كرنے سے يہ بات واضح اور آشكار ہوجاتي ہے كہ اسلام ميں عورت كا ايك عظيم اور اعلي و ارفع مقام ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ خواتين نے تاريخ انسانيت ميں يادگار ترين ، حساس ترين اور مؤثرترين اقدامات سرانجام دئے ہيں رہبر معظم نے فرمايا كہ مغربي دنيا نے عورت كے عظيم مقام كو گرا كر اس كے ساتھ زبردست خيانت كي ہے اور مغربي تمدن كا يہ سب سے بڑا جرم ہے كہ اس نے عورت كي ہستي كے ساتھ خيانت كي ہے اور عورت كے مقام اور منزلت كو معاشرےو سماج اور خاندان ميں بالكل كمزور كرديا ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ اسلام ميں عورت كا ايك خاص اور اہم مقام ہے انھوں نے كہا كہ مقام نبي اكرم (ص) حضرت زہرا (س) اور آئمہ ہدي كو درك كرنا ہمارے بس سے خارج ہے اور اسي لئے كبھي انكي تعريف اور تمجيد ميں ايسي بات كہہ ديتے ہيں جو صحيح نہيں ہوتي ہے جبكہ حضرت زہرا(س) كي ہر قسم كي تعريف اور تمجيد پروردگار كي عبادت كا ايك شاہكار ہونا چاہيے كيونكہ ان ہستيوں كي تعريف اور تمجيد پروردكار كي عبادت ہے اور ان كي تعريف ہمارے لئے زہد و تقوي اور پرہيزگاري كےا ضافےسبب ہونا چاہيے انھون نے فرمايا حضرت زہرا (س) اور حضرت زينب (س) خواتين كے لئے اعلي ترين اور كاملترين نمونہ ہيں
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا
مغربي ممالك عورت كي حمايت كے نام پر اس كے ساتھ خيانت كرتے ہيں // اسلام ميں عورت كي شان و منزلت ،قدر و قيمت اور اس كي شرافت و كرامت كے سلسلے ميں حقائق كو حقيقي طور پر اجاگر كيا جانا چاہيے
حضرت محمد مصطفي (ص) كي پارہ جگر ، نور نظر اور يگانہ روزگار بيٹي حضرت فاطمہ زہرا (س) كي ولادت با سعادت اور امام خميني (رہ) كي ولادت كے موقع پراہلبيت اطہار (ع) كے مداحوں اور قصيدہ خوانوں نے رہبر انقلاب اسلامي كے حضور پہنچ كر بي بي دوعالم اور فضائل اہلبيت (ع) كے سلسلےميں اپنے اپنے كلام كو پيش كيا اس كے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حضرت زہراء (ع) كي عظمت اور شان و منزلت پر روشني ڈالي
News ID 211606
آپ کا تبصرہ