مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارتِ جنگ (پینٹاگون) نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار مرحلہ وار جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد پہلے بتائے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار میں مزید دو ہلاکتوں کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں اپ ڈیٹ کیا ہے۔
پینٹاگون کے نئے اعداد و شمار کے مطابق، ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 21 امریکی فوجی ہلاک اور 865 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد وشمار ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں کہ جب امریکی میڈیا کے اعتراف کے مطابق، اس ملک کی حکومت کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے قریب ہونے کے باوجود ایران کے جوابی حملوں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کی صحیح تعداد کے اعداد و شمار جاری کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
یاد رہے یہ اعداد وشمار اب بھی مکمل اعداد وشمار نہیں ہیں، کیونکہ سات مہینے سے جاری جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ