مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فتح کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے دعوے اب خیالی تصورات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہے درپے ناکامی کے باوجود امریکی تاریخ کا بدترین صدر صرف باتیں کیے جا رہا ہے اور اب اس کی باتیں اس کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اپنی خیالی دنیا میں ہر روز کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، لیکن حقیقت ایران کے عوام، اس کی فوجی اور میزائل طاقت کے مطابق تشکیل پارہی ہے۔
رضائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ جیت چکا ہے یا فتح کے قریب ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ کم از کم 100 مرتبہ فتح کے دعوے کر چکے ہیں۔
دریں اثنا، ٹرمپ ایران کو ختم کرنے کی دھمکیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔
جمعرات کو ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے ان کے بقول انتہائی منصفانہ معاہدہ قبول نہ کیا تو ایران کا وجود ختم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا اور کہا کہ یا تو وہ ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کریں گے یا پھر ان کا وجود باقی نہیں رہے گا۔
ٹرمپ کی یہ تازہ دھمکی گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دی گئی اس سے بھی سخت دھمکی کی بازگشت تھی، جہاں عام طور پر دنیا میں امن کے فروغ کی کوششیں کی جاتی ہیں۔
ٹرمپ نے 22 ستمبر کو عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے اور ایران کو ’’تباہ‘‘ کرنے میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے ایک اقدام کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ یہ منصوبہ قطری ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ