مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں مزاحمت کے اصولوں اور اس کی قیادت سے اپنی وفاداری کی تجدید کی۔
مجاہدین نے اپنے پیغام میں سید الشہداء امت اسلامی حسن نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز کی گونج آج بھی ان کے اندر انقلاب برپا کرتی ہے۔ وہ ذلت اور خواری قبول نہیں کریں گے اور ہر ظالم و جابر سے کربلائی انتقام کے خواہاں ہیں۔ زمانہ گواہی دے گا کہ حزب اللہ کامیاب ہے۔
مجاہدین نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے مخاطب ہوکر کہا کہ اللہ پر اور ہم پر بھروسا رکھیں اور یقین رکھیں کہ اگر آپ ہمیں حکم دیں کہ اس سرزمین پر اپنی جانیں قربان کر دیں اور اپنی جگہ سے نہ ہٹیں تو ہم جہاں بھی ضرورت ہوگی، آپ کے حکم کے تابع اور ہر میدان میں آمادہ رہیں گے۔ ہم نے اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھے اور نہ ہی کبھی رکھیں گے۔
پیغام میں لبنان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین اس سرزمین اور مزاحمت کے لیے عوام کے صبر اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ اپنی سب سے قیمتی متاع، یعنی اپنے خون اور جان کو عوام کی عزت و کرامت کے لیے قربان کریں گے۔
آپ کا تبصرہ