مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے دورے اور اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے چین میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت کی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران قائم اور مضبوط ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کو خصوصی اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ بیجنگ کے دوران کیے جانے والے فیصلے خطے کے مستقبل کے اسٹریٹجک توازن پر اثر انداز ہوں گے اور ان کے بے شمار اور وسیع نتائج سامنے آئیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کیے گئے امن کے چار اصول کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ