مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مرجع تقلید شیعیان جہان شہید آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تہران میں ہزاروں عزادار جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمی شہید امام سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تہران میں سوگواری کی شاندار تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر صبح 9 بجے سے عزاداری کے جلوس اور مذہبی انجمنیں جمہوری اسلامی اسکوائر سے اس مقام کی طرف بڑھ رہی ہیں جہاں خیابان جمہوری میں امام شہید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عزادار اس راستے میں سینہ زنی، نوحہ خوانی اور مجالس عزا کے ذریعے امام شہید سے اپنی عقیدت اور ان کے افکار و اہداف سے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ سوگواری کی تقریبات رات گئے تک جاری رہیں گی۔
تقریب کے انعقاد کے لیے تہران کی میونسپلٹی اور پولیس کی جانب سے ٹریفک اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ