ایران بھر میں حضرت امام حسین (ع) کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ  منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے۔ ایران کے مختلف شہروں میں عزادار ماتمی جلوسوں ، مجالس عزا میں شرکت کرکے پیغمبر اسلام(ص)  کو ان کے نواسے کی عظيم قربانی اور ان کے چہلم کی مناسبت سے تعزيت پیش کررہے ہیں ۔ نواسہ رسول  سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں عزادار اشک افشاں اور ماتم کناں جلوسوں کی شکل میں سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ قم میں لاکھوں سوگواروں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں پہنچ کر بی بی فاطمہ معصومہ (س) کو شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعزیت پیش کی ۔مشہد مقدس میں بھی مؤمنین نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک میں پہنچ کر امام ہشتم کو ان کے جد بزرگوار کا پرسہ دیا۔

News Code 1894696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =