مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس میں واقع امریکی اڈوں پر ایرانی مسلح افواج مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کررہی ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ دھماکے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوئے اور ان کی آوازیں خاص طور پر بحرین اور عراق میں موجود امریکی اڈوں کے اطراف میں سنائی دیں۔
اسی سلسلے میں عراق کے شہر اربیل میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے قریب بھی دھماکے کی اطلاع دی گئی ہے، تاہم اس کے نقصانات اور ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی سفارت خانے کے لاجسٹک سپورٹ ہیڈکوارٹر کو بھی ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسی دوران بعض صہیونی ذرائع نے دعوی کیا کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک امریکی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ایک F‑16 لڑاکا طیارہ ہنگامی طور پر سعودی عرب میں اتارا گیا۔
بعد ازاں امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی ایک F‑16 جنگی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی تصدیق کر دی، تاہم اس واقعے کی وجوہات یا ممکنہ نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ