مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ نے ایران میں امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے کے تباہی کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا ویب سائٹ آکسیوس نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی جنگی طیارہ ایران میں گرایا گیا ہے اور اس کے پائلٹوں کی تلاش و ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل ایرانی ذرائع ابلاغ نے امریکی جنگی طیارے کے باقیات کی تصاویر جاری کی تھیں اور بتایا تھا کہ یہ طیارہ ایرانی ڈیفنس سسٹم کی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
28۲۸ فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر حملہ کیا، جس میں آیتالله سید علی خامنہای، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور کئی اعلیٰ فوجی حکام و شہری شہید ہوئے۔ اسی حملے میں میناب کے ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 170 سے زائد طلباء بھی شہید ہوئے۔
ایران نے اس جارحیت کے جواب میں جائز دفاع کے تحت، علاقے میں امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز سے وابستہ واشنگٹن اور تل ابیب کے جہازوں کی گزرگاہ روک دی۔ عراق اور لبنان کے مزاحمتی گروپوں نے بھی ایران کی حمایت میں دشمن کے خلاف کارروائیاں کیں، جبکہ یمن کی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ مناسب وقت پر وہ بھی اس آپریشن میں شریک ہوگی۔
آپ کا تبصرہ